اسلام آباد: نوجوانوں کے مسائل جاننے کے لیے حکومت نے نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام ’’کامیاب نوجوان‘‘ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے منصوبے کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس ’’کامیاب نوجوان‘‘ پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق ڈیٹا بیس پہلی مرتبہ اکٹھا کیا جائے گا۔ منصوبہ شروع کرنے کے لیے محکمہ شماریات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اضلاع اور تحصیل کی سطح پر سروے کیا جائے گا اور حکومت پتا لگائے گی کہ کس صوبے میں نوجوانوں کو کیا مسائل درپیش ہیں۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔
“حکومت کا ’’کامیاب نوجوان‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں
You must be logged in to post a comment.
thats a good decision they have to work for the young educated people of our who did not get jobs after phd degrees too