راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو صبح سوا 6 بجے ڈھوک چوہدریاں میں واقع چکلالہ اسکیم تھری کے ایک گھر میں آتشزدگی کی اطلاع دی گئی، تاہم جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں تو وہاں 3 افراد کی لاشیں موجود تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور 13 سالہ لڑکا شامل ہے۔لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گھر میں آگ گیس لیکج سے لگی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں گیس لیکج سے ہلاکتوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔رواں ماہ کی 15 تاریخ کو بھی راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ہوگئی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں آگ گیس کا کمپریسر پھٹنے سے لگی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments