اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کی جس میں سابق صدر، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں پاور آف اٹارنی کی خفیہ دستاویزات اور آصف زرداری کے چھپائے گئے مبینہ اثاثوں کی تفصیلات شامل ہیں جن میں نیویارک میں ہیٹن اپرایسٹ میں 5 لاکھ30 ہزار ڈالرکے اپارٹمنٹ کی تفصیل ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ آصف زرداری نے بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے چھپائے، ان کے نام بیرون ملک خفیہ اثاثے بھی منظر عام پر آگئے، آصف زرداری کے نام پر نیو یارک کے پوش ایریا میں پارکنگ لاٹ کا بھی انکشاف ہوا جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے جسے آج تک چھپایا گیا۔درخواست کے مطابق اپارٹمنٹ کی ڈیل فائنل کرنے کیلئے مہرین شاہ نام کی خاتون کو پاور آف اٹارنی دی گئی جب کہ درخواست میں اپارٹمنٹ کی یکم جنوری 2019 تک کی ٹیکس رسیدیں بھی بطور ثبوت شامل کی گئی ہیں۔درخواست میں سابق صدر کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments