نتھیا گلی کے قریب توحید آباد کے علاقے میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ رات برف باری میں سیاحوں کی کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں، جنہوں نے میڈیا کے ذریعے مدد طلب کی تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علی الصبح سوا 3 بجے شدید حالات میں ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور برف میں پھنسے لوگوں کو مری اور کالا باغ میں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں پاک آرمی، پاک فضائیہ،کوئیک ریلیف فورس اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث نتھیاگلی سمیت گلیات کے اکثر علاقوں میں دو فٹ تک برف جمع ہوچکی ہے۔جبکہ بالائی گلیات کی تمام چھوٹی بڑی رابطہ سڑکیں بھی برفباری کے باعث بند ہوچکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments