نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سےصارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں