ڈیووس: عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر ڈیووس میں جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے اہم شخصیات شریک ہیں۔اس اجلاس میں پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلمساز شرمین عبید چنائے نے خواتین کے حقوق اور اہمیت کے حوالے سے ایک سیشن میں لینا خلیفہ کے ساتھ شرکت کی جو ‘شی فائٹر’ نامی تنظیم کی بانی ہیں۔دونوں نے مل کر اس سیشن میں خواتین کی اہمیت اور معاشرے میں ان کے حقوق پر بات چیت کی۔بعدازاں عشائیے کے دوران شرمین عبید چنائے کی ملاقات بھارتی فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر اور اردن کی ملکہ رانیہ سے ہوئی جن کے ساتھ لی گئی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا یہ 49 واں اجلاس ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔اجلاس کے دوران 70 سے زائد ملکوں کے سربراہان، 38 سے زائد عالمی تنظیموں کے سربراہ جبکہ سیاست، کاروبار اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد افراد بھی شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2017 میں شرمین عبید چنائے کو پہلی مرتبہ ورلڈ اکنامک فورم میں آرٹسٹ کمیونٹی اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments