لندن: برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی نصر اللہ کی بالآخر 9 برس بعد کوئن ایلزبتھ اسپتال میں اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوگئی۔نصراللہ خان دل کے سنگین عارضے میں مبتلا اور زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں، جنہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے اہل خانہ کے ویزے کی درخواست منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔جسے پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے منظور کرتے ہوئے نصراللہ کی اہلیہ ثنا بٹ اور دو بیٹوں محمد عبداللہ اور محمد سیف اللہ کو 6 ماہ کا وزٹ ویزہ فراہم کیا۔گذشتہ روز کوئن ایلزبتھ اسپتال میں نصراللہ کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments