لاہور: سانحہ ساہیوال کے مدعی مقدمہ مقتول جلیل نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا جس کے باعث واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈ آج بھی نہ ہوسکی۔ذرائع کےمطابق سانحہ ساہیوال کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے مقامی مجسٹریٹ اور جے آئی ٹی ارکان صبح 10 بجے جیل پہنچے جہاں انہوں نے مدعی مقدمہ جلیل اور کیس کے گواہان کا انتظار کیا تاہم مدعی اور گواہان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔جیونیوز کے مطابق مدعی مقدمہ مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ہم جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔جلیل نے مؤقف اپنایا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ میں اپنی سفارشات پیش کردی ہیں اور اپنی سفارشات میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ بھی کیا ہے لہٰذا ہم جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد کمیشن میں پیش ہوں گے۔مدعی اور گواہان کی عدم پیشی پر سول جج نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے کل کی تاریخ مقرر کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments