کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی 5 کروڑ تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں بازیابی کی تحقیقات کی جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کا اغوا اور بازیابی سے متعلق بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ سول اسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر 2018 کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا۔وہ 30 جنوری کو 48 روز بعد اپنے گھر پہنچے، جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی رہائی 5 کروڑ روپےکے لگ بھگ تاوان کی ادائیگی کے بعد ممکن ہوئی۔چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ڈاکٹر ظاہر مندوخیل کا کہنا تھا کہ حکومت کا ڈاکٹر ابراہیم کی بازیابی میں کوئی کردار نہیں، انہیں کراچی میں چھوڑا گیا اور وہاں سےکوئٹہ پہنچے۔اس حوالے سے نیورو سرجن کے بھتیجے محمد عمر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ اغواء کاروں نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو کراچی میں چھوڑا، جہاں سے وہ فلائٹ لے کر بذریعہ جہاز کوئٹہ پہنچے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments