خیرپور: رمشا قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان کے قریبی رشتے دار ذوالفقار وسان نے گرفتاری دے دی۔پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار وسان اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی رہنما نواب وسان کے باروچی امتیاز وسان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ملزم کے ایک ساتھی غفار وسان کو 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وسان برادری سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ رمشا وسان کو یکم فروری کو سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے کنب میں مبینہ طور پر کاری قرار دے کر قتل کردیا گیا تھا۔یہ واقعہ پیپلز پارٹی رہنماؤں منظور وسان اور نواب وسان کے علاقے میں پیش آیا تھا، مقتولہ کی والدہ کے مطابق رمشا کو کاری قرار دیا گیا تھا، جسے منظور وسان کے قریبی رشتے دار ذوالفقار وسان نے قتل کیا۔رمشا کے اہلخانہ کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے میں ذوالفقار وسان سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جس میں سے اب تک تین ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی خیرپور کو قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments