اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز) سابق وفاقی وزیر اوردفاعی تجزیہ کار جنرل(ر ) نعیم خالد لودھی نے پلوامہ میں ہونے والے حملے پر کہا ہے کہ بھارت نے کوئی غلطی کی تو ہماری افواج چوکس ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پلوامہ حلمے کے بعد بھارتی میڈیا نے بھارت میں جس قسم کا ماحول بنایا ہے اس میں ہمیں آج رات ہی فوجوں کو ہائی الرٹ کردینا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بھارتی افواج نے جو ظلم دھایا ہے تو کیا اس پر کشمیری ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالیں گے؟
جنرل نعیم خالد لودھی نے واضح کیا کہ اگر پاکستان نے یہ کرنا ہوتا تو یہ کس طرح ممکن ہے کیونکہ ایک طرف افغانستان کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے اوردوسری طرف سعودی ولی عہد پاکستان میں آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت نازک حالات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج پر حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بھارت کوچاہئے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائے اورپاکستان کو اس میں شامل کرے۔
“بھارت نے کوئی غلطی کی تو ہماری افواج چوکس ہیں جنرل نعیم خالد لودھی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں
You must be logged in to post a comment.
well done good reply pakistan will never lose hope Allah will always with us