اسلام آباد …حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات کے لئے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مدعو کر لیا ۔پارلیمانی وفد پیر کو سعودی ولی عہد سے ملاقات کرے گا ۔وفد کی سربراہی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔ سینیٹ میں اپوزیشن سے پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان، مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق اور سینیٹر مشاہد اللہ شامل ہونگے۔ قومی اسمبلی سے کسی اپوزیشن رکن کو وفد میں شامل نہیں کیا گیا۔و اضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ٹوئٹر پربیان میں نے کہا تھا کہ اپوزیشن رہنماوں کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیے پر کیا بلائیں؟ مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یا جیل میں ہیں یا ضمانتوں پر ہیں اور کچھ مقدموں میں شامل تفتیش ہیں۔ جو کچھ باقی بچ جاتے ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں کہ انہیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments