لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا سلسلہ بند ہوگیا اور بھارتی تاجروں نے تمام آرڈرز منسوخ کردیے۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ دو روز سے پاکستان سے کوئی بھی مال بھارت نہیں جاسکا جب کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی اشیاء پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بھارتی تاجروں نے 16 فروری کو جانے والا کروڑوں روپے کا مال واپس پاکستان بھیجنےکا فیصلہ کرلیا جب کہ بھارتی تاجروں نے ایڈوانس میں دیے گئے کروڑوں روپے بھی واپس مانگ لیے ہیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سیمنٹ کے 350 بڑے ٹرک واہگہ بارڈر پر رک گئے جب کہ سوڈا ایش، چمڑا، سالٹ اور کیمیکلز کے سیکڑوں ٹرک بھی واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو قابض بھارتی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کا موسٹ فیور نیشن (ایم ایف این) کا اسٹیٹس ختم کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments