بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرادیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے ڈاکٹر فیصل کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کرنے کی شکایت کی جو بظاہر کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر معلوم ہوتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ترجمان دفتر خارجہ کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت معطل کیا گیا جب وہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہیں جہاں عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ذارئع کے مطابق ڈاکٹر فیصل اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کے بارے میں پل پل کی خبر دے رہے تھے۔دو ہفتے قبل بھی ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جب کہ بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بھارت نے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا ذاتی ٹوئٹراکاؤنٹ معطل کرا دیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats not good why this happened