اسلام آباد: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جا رہے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔سعودی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے جب کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments