کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی

لاہور: کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی۔پاک بھارت کے ٹیکنیکل ماہرین زیرو لائن پر مذاکرات کریں گے، راہداری منصوبے کے دونوں اطراف بنائی جانے والی سڑکوں کی ڈیزائنگ کو حتمی شکل دی جائے گی۔دونوں ممالک کے وفود کی 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر ملاقات ہوگی، اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کیے گئے۔پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کرے گا، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔منصوبہ مکمل ہونے پر یاتریوں کو کرتارپور کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان حتمی بات چیت ہونا باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں