اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ایشیاء پیسیفک گروپ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کے 3 روزہ مذاکرات کل اسلام آباد میں شروع ہوں گے اور مذاکرات سے قبل ایشیاء پیسفک گروپ وفد کا اجلاس آج شام 7بجے ہوگا۔ایشیاء پیسفک گروپ کے وفد کی سربراہی ایگزیکٹو سیکریٹری گارڈن ہک کریں گے اور 9 رکنی وفد پاکستان سے مذاکرات کرے گا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ایئن کولنز، امریکی محکمہ خزانہ کے جیمز پرسنگ، مالدیپ کے فنانشنل انٹیلیجنس یونٹ کے اشرف عبداللہ،انڈونیشیا کی وزارت خزانہ کے بوبی واہو ہارناون، پیپلزبینک آف چائنا کے گانگ ینگ یانگ، ترکی کی وزارت انصاف کے مصطفیٰ نیک مادین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الراشدان، ڈپٹی ڈائریکٹر شینان ردر فارڈ بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ایف اے ٹی ایف وفد پاکستانی وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف ایم یو حکام سے ملاقاتیں کرے گا جب کہ وفد کی ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔پاکستان کے ساتھ اجلاس میں دوسری میوچل ایوالیشن رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وفد مطمئن نا ہونے پر پاکستان کو آئی سی آر جی کا نیا ایکشن پلان دے سکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments