اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات اور کمیونیکیشن ریسرچ پراجیکٹ کے تعاون سے شعبہ صحافت سے وابستہ طلبہ و طالبات کی استعداد بڑھانے کے لیے تربیتی سیشن ‘پُرعزم ایوارڈذ’ کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔پُرعزم ٹریننگ ایوارڈ گزشتہ تین برس سے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی مخلتف جامعات کے طالبعلموں کے لیے منعقد کیا جارہا ہے جہاں انہیں صحافت کے بنیادی اصول سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے لیے مددگار ثابت ہو۔پُرعزم ٹریننگ ایوارڈز کو مخلتف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا جس میں ویڈیوز، نیوز پیکجز، ٹیکسٹ اسٹوریز، شارٹ فلمز، ڈاکیو مینٹریز، پوسٹرز اور مصوری کے فن پارے شامل تھے۔ٹریننگ ایوارڈز میں شرکت کے لیے صحافیوں، طلباء، آرٹسٹ نے حصہ لیا جن کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور، مالاکنڈ، سوات، گلگت اور سرگودھا سے تھا۔ویڈیوز ڈاکومینٹری کی کیٹیگری میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے احسن اور سرادر بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی اقصیٰ ہادی نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔پوسٹر کیٹیگری میں یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے شہباز علی سرفہرست رہے جب کہ دوسری پوزیشن محمد موسی اور تیسری پوزیشن محمد صابر نے حاصل کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments