کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے تاخیر سے پیش ہونے پر فاروق ستار پر جرمانہ کردیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنوں پر میڈیا ہاؤسز پرحملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں فاروق ستار اور عامر خان تاخیر سے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے تاخیر سے آنے پر فاروق ستار پر 500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے کہا کہ فاروق ستار صاحب آپ دوسری بار پیشی پر تاخیر سے پہنچے ہیں، اس پر فاروق ستار نے جواب دیا کہ جی تھوڑا لیٹ ہوگیا تھا۔عدالت نے کہا کہ تاخیر سے آنے پر آپ پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، آپ ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے دے سکتے ہیں؟ فاروق ستار نے جواب دیا کہ میری جوحیثیت ہوگی جمع کرادوں گا۔عدالت نے کہا کہ حیثیت تو آپ کی بہت زیادہ ہے فی الحال آپ 500 روپے جمع کرادیں، اگلی بار تاخیرسے آئیں تو بینک میں ڈیم فنڈز کے پیسے جمع کراوا کر پرچی عدالت میں دے دیجئے گا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل راستے میں ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ عامر خان کیسے لیڈر ہیں جو وقت کی پابندی نہیں کرسکتے؟عامرخان کو کہیں پیشی پر مقررہ وقت پر آیا کریں ورنہ جرمانہ بھرنا پڑے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments