لندن: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سینیئر رہنما محمد انور اور محمد طارق نے بانی ایم کیو ایم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا بند نہ ہوا تو وہ عمران فاروق قتل کا راز اسکاٹ لینڈ یارڈ کو رپورٹ کردیں گے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ارکان محمد انور اور طارق میر نے قانونی نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف پروپیگنڈا اور ناپاک مہم بند نہ کی گئی تو وہ اپنی تشویش سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو آگاہ کر دیں گے اور پریس کانفرنس کر کے ان کے اور ایم کیو ایم بانی کے درمیان ہونے والی تمام بات چیت اور اطلاعات سے آگاہ کردیں گے۔رپورٹ کے مطابق خط میں ایم کیو ایم بانی کو پولیس ایکشن سے خبردار کیا ہے جس میں عمران فاروق کے قتل کا بھی حوالہ ہے اور کہا گیا ہے کہ اس معاملے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔محمد انور سمیت طارق میر اور بانی ایم کیو ایم کے درمیان لندن کے علاقے ایجویئر میں 20 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی دو جائیدادوں کا جھگڑا ہے جو صرف محمد انور اور طارق میر کے نام ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما ان جائیدادوں سے قانونی طور پر مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔محمد انور اور طارق میر کا کہنا ہے اگر الطاف حسین کے وکیل ضمانت دیں کہ ایچ ایم آر سی تحقیقات ختم ہونے کے بعد تمام ٹیکس، جرمانے اور دیگر الطاف حسین ادا کر دیں گے تو جائیدادوں کی منتقلی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments