مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے اور انتخابی نتائج کا اعلان بھی آج ہی ہوگا۔مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا، دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔اگر بن یامین نیتن یاہو انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ اسرائیل کی تاریخ کے سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے والے شخص بن جائیں گے۔نیتن یاہو کے مخالف اور سابق فوجی سربراہ بینی گینٹز بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور انہیں سابق وزیر خزانہ اور ٹی وی سے وابستہ شخصیت ییر لیپڈ کا اتحاد حاصل ہے۔انتخابات سے قبل سیکیورٹی، کرپشن اور معیشت اسرائیل کے نمایاں مسائل ہیں جب کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق 37 فیصد عوام نیتن یاہو اور 35 فیصد بینی گینٹز کے حق میں دکھائی دیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments