اورماڑہ واقعہ: دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر پاکستان کا ایران سے احتجاج.مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی س متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنےو الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔واضح رہےکہ 18 اپریل کو بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے بس سے اتار کر 14 افراد کو شناخت کرکے شہید کیا جس میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“اورماڑہ واقعہ: دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر پاکستان کا ایران سے احتجاج” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
they have to take steps to sort out the issue s between iran and pakistan