اسلام آباد: دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی سرزمین استعمال کیے جانے سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسی تناظر میں ہے۔ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ غیر ریاستی عناصر نے بیرونی پشت پناہی پر پاکستان میں کارروائیاں کیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کو درپیش صورتحال پر بات کی تھی جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments