کراچی: وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہےکہ وفاق سے پیسے نہ ملنے کے باعث ملازمین کی تنخواہ نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔ایک ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نےکہا کہ محکمہ تعلیم 140 ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے، وفاق سے پیسے مانگتے ہیں توڈھنگ کا جواب نہیں ملتا، ہم کہاں سے اسکولوں کے لیے فرنیچر خریدں، کیسے نئے اسکول بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو ان باتوں کا اندازہ ہی نہیں، نیا پاکستان تو تب بنے گا جب بچوں کو اچھی تعلیم اور بہتر ماحول مہیا کریں گے۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کئی اسکولوں کی چھت گر جاتی ہے پیسے نہیں تو کام کیسے کرائیں، ملازمین کی تنخواہیں نکالنا مشکل ہو گیا ہے، بجٹ کے 170 ارب میں سے 145 ارب تو تنخواہوں میں نکل جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments