کراچی: میجر جنرل عمر بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے میجر جنرل عمر بخاری کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔میجر جنرل عمر بخاری کو حال ہی میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے 14 ویں ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔دوسری جانب سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا۔وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں افسران کو شیلڈم اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments