پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات

اسلام آباد:بیل آؤٹ پیکج کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات آج بھی جاری ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستو رمریز ریگو کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر، سوشل سیفٹی نیٹ، سرکلر ڈیٹ کمی، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزارت خزانہ کے حکام بھی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے 3 سال کیلئے 6 ارب ڈالر تک کا بیل آوٹ پیکج طے ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں