کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق گزشتہ رات ڈاکٹر اجمل خان کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ آج صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ڈاکٹر اجمل خان کی میت کچھ دیر میں اسپتال سے ان کے گھر منتقل کی جائے گی اور نماز جنازہ عصر میں ادا کی جائے گی۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق پروفیسر اجمل خان کی نماز جنازہ مرکزی جامعہ مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہوگی۔مرحوم ڈاکٹر اجمل خان شعبہ نباتات کے پروفیسر تھے اور انہیں 2017 میں جامعہ کراچی کا 17 واں وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر اجمل خان کو گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments