اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا کی 16 نشستوں پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد سابق فاٹا میں یہ پہلا صوبائی انتخاب ہوگا جس کے لیے پولنگ 2 جولائی کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 16 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے اور نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی اور اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments