لاہور: پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔پولیس کے مطابق پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،گوجرانوالہ میں اشتہاری ملزمان کی تعداد 3 ہزار اور فیصل آباد میں 2 ہزار سے زائد ہے جب کہ کئی اشتہاری ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اشتہاریوں کا ڈیٹا شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہر ضلع سے 20 بڑے اشتہاریوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اشتہاری گرفتار نہ کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments