اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر ویزا پابندیوں کی تردید کردی۔قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا کی طرف سےکوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائی گئیں، امریکی سفارتحانے نے پریس ریلیز بھی جاری کی ہے، امریکا نےغیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی پکڑے جن کو وہ واپس بھیجنا چاہتا ہے اور اس سلسے میں 70 سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاجارہا ہے جو کل پاکستانی خصوصی پرواز سے آرہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ان 70 پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے لیکن ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کے تین افسران پر کچھ وجوہات کی بناء پر وزٹ ویزا کی پابندی لگائی گئی ہے، ان افسران میں جوائنٹ سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ شامل ہیں، یہ پابندی پاکستان پر نہیں لگی، اس کی وضاحت دونوں طرف سے کردی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جتنا ویزا امریکا دے گا، اتنا ہی پاکستان دے گا، اگر امریکا 5 سال کا ویزا دے گا تو پاکستان بھی 5 سال کا ویزا دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ساؤتھ ایشیاء کی اسٹریٹجک پالیسی میں تبدیلی آئی ہے، امریکی حکومت سمجھتی ہے کہ افغان حکومت کو مذاکرت کی میز پر ہونا چاہیے، طالبان امریکا سے براہ راست مذاکرت کرنا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments