اسلام آباد: پاکستان کا وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگیا۔ذرائع کےمطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا وفد کی سربراہی کررہے ہیں، وفد ایف اے ٹی ایف کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ذرائع کا کہناہےکہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 29 اقدامات پر عملدرآمد کا ٹاسک دے رکھا ہے اور پاکستان کی جانب سے 26 اقدامات پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے اہم اقدامات میں کالعدم تنظیموں کو مالی سرگرمیوں سے روکنا ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹس اور سرحدوں پر کرنسی اسملنگ روکنے کے اقدامات شامل ہیں جب کہ بینک کے ذریعے مشکوک ترسیلات کی چیکنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments