کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافے کا امکان ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں بوندا باندی اور بارش برسا سکتا ہے۔دوسری جانب سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments