اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل اشتر اوصاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بے ہوش ہوکر گر پڑے۔سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران دلائل دیتے ہوئے ان کے وکیل اشتر اوصاف بے ہوش ہوکر گر پڑے۔اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا اور انہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا، سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر نے اشتر اوصاف کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑے پر کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عظمت سعید نے ان کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا اور کورٹ نمبر 2 کے تمام کیسز ملتوی کردیے۔کورٹ نمبر 2 میں کیسز ملتوی ہونے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کیس بھی ملتوی کردیا گیا۔واضح رہےکہ اشتر اوصاف سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں اٹارنی جنرل پاکستان تھے اور انہوں نے گزشتہ سال اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments