پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال( کے ٹی ایچ) میں وزیر صحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ خان کے گارڈ کی جانب سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز صوبائی وزیر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔گزشتہ روز خیبر ٹیچنگ اسپتال میں وزیراعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین کے درمیان تکرار ہوئی، اس دوران ڈاکٹر ضیاء نے الزام لگایا کہ وزیر صحت ہشام انعام اللہ کے گارڈرز نے ان پر تشدد کیا ۔ینگ ڈاکٹرز نے وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے ایک استاد پر حملہ کیا، جمہوری حکومت میں ایک وزیر کا یہ طرز قابل افسوس ہے۔واقعے کے خلاف خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کی جانب سے آج سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر صحت ہشام انعام اللہ کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر ضیاءالدین نے ڈاکٹر نوشیروان برکی پر انڈوں سے حملہ کیا اور جب وہ اسپتال پہنچے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا جس پر محافظوں نے بچایا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ڈاکٹرز اصلاحات کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں، ڈاکٹرز نے حد پار کی ہے اب ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments