لندن: معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔جمیل نقش کو 4 روز قبل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔جمیل نقش 1939 میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اور بعدازاں پاکستان منتقل ہونے کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔انہوں نے اپنے کام سے نام بنایا اور فن مصوری میں الگ پہچان بنائی، ان کے بنائے گئے فن پاروں سے نئی فکر، نئی سوچ اور نیا انداز نمایاں ہوتا ہے۔جمیل نقش کو حکومت پاکستان نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments