مانسہرہ: محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے 4 دکانوں کو حراست میں لیتے ہوئے 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کر دیا۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح مانسہرہ میں بھی محکمہ خوراک خیبر پختون خواہ کی جانب سے ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی ضمن میں جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ملاوٹ کے کاروبار میں ملوث دودھ دہی کی 2 دکانیں سیل کر کے 4 دکانداروں کو حراست میں لے لیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے ملاوٹ میں ملوث دکانداروں سے ایک ایک لاکھ سے زائد جرمانے وصول کیے۔محکمہ خوراک کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ضبط شدہ 16 سو لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن تلف کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments