کراچی: قومی ائیر لائن نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 6 سال سے زیر التوا پینشنوں میں اضافے کے معاملے کو حل کر دیا گیا ہے اور پینشن کی مد میں اوسطاً 15 جب کہ زیادہ سے زیادہ 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 30 برس قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 25 فیصد اور 20 برس قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ 10 برس سے قبل ریٹائر ہونے والوں کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق 10 برس سے کم مدت والے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بیواؤں کو تاحیات پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پینشن اضافے کا اطلاق یکم مئی 2019 سے ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پی آئی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کردیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
very good news