نادرا کے 120 جعل ساز ملازمین برطرف، 9 ہزار سے زائد شناختی کارڈز منسوخ

اسلام آباد: غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈز جاری کرنے والے نادرا کے 120 ملازمین کو برطرف کیا جاچکا ہے جب کہ جعل سازی سے بنائے گئے 9 ہزار 554 کارڈز بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نادرا میں جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈز بنانے والے اہلکاروں کی برطرفی اور کارڈز کی منسوخی کی تحریری طور پر تفصیلات پیش کیں۔وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ایک لاکھ 21 ہزار 117 شناختی کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کر لیے گئے ہیں جب کہ 9 ہزار 554 کو منسوخ کیا جاچکا ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق بلوچستان میں بھی 22 ہزار 72 کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کرلیے ہیں جب کہ ضلعی سطح کی کمیٹی کی رپورٹ پر 1450 کارڈز منسوخ کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں