اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر مقررہ وقت میں مکمل عمل درآمد کا اعادہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کا اجلاس 16 تا 21 جون امریکی شہر اورلینڈو میں جاری رہا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی سربراہی میں شرکت کی۔ترجمان وزات خزانہ نے بتایا کہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی مدد روکنے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا اور پاکستان سمیت کئی ملکوں کی جانب سے قوانین کے عملدرآمد پر غور کیا گیا ہے۔ترجمان وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کی جانب سے عملدرآمد کی پیش رفت پر غور کیا جارہا ہے اور پاکستان اس کےایکشن پر مقررہ وقت میں مکمل عملدرآمد کا اعادہ کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اقدامات کا آئندہ جائزہ اکتوبر 2019 میں لےگا۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو اکتوبر 2019 تک ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے کیونکہ اکتوبر میں ایکشن پلان پر دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments