سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کیلئے پاکستان نے بھارت کی حمایت کردی

پاکستان سمیت 54 ایشیا پیسیفک ممالک کے گروپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی غیر مستقل رکنیت کی حمایت کر دی.پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، افغانستان، چین، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی سمیت ایشیا پیسیفک گروپ کے دیگر ممالک نے متفقہ طور پر بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دوسالہ غیر مسقتل رکنیت کیلئے نامزد کیا۔پاکستان سمیت 54 ایشیا پیسیفک ممالک کے گروپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی غیر مستقل رکنیت کی حمایت کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل 7 بار سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن رہ چکا ہے۔اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے انتخاب کیلئے الیکشن اگلے سال جون میں ہوگا، اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی ہر سال سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کو دو سال کی مدت کیلئے منتخب کرتی ہے۔اقوم متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب سید اکبر الدین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر حمایت کرنے والے ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔سید اکبر الدین نے ٹوئٹ کے ذریعے مزید کہا کہ ایشیا پیسفک گروپ کا بھارت کی اقوام متحدہ میں دو سالہ غیرمستقل رکنیت کی حمایت ایک متفقہ قدم ہے اور بھارت 2021/2022 تک سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کیلئے اُمیدوار بنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں