لاہور: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ سیمی فائنل کھیلے کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف میچز جیتنا ضروری ہیں اور دونوں ٹیموں کو آسان نہ لیا جائے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے چانسز ہیں اس لیے آئندہ میچز میں جیت کے لیے میدان میں اتریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے جبکہ بنگلہ دیش بھی خطرناک ٹیم ہے، اس لیے دونوں ٹیموں کے خلاف جیت ضروری ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرنا پڑے گی، ٹیم پہلی گیند سے ہی گیم پر کنٹرول رکھے ہوئے تھی اور کھلاڑی صبح سے ہی مطمئن، پُراعتماد اور خوش لگ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کا جشن دیکھ کر لگ رہا ہے کہ برمنگھم نہیں لاہور میں بیٹھے ہیں، شائقین کا جوش دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، آج عوام کی آنکھوں میں خوشی دیکھ کر بہت اچھا لگا، سارے پاکستانی باہر نکل کر جشن منارہے ہوں گے۔سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم ٹاس ہاری لیکن ہمت نہیں ہاری، عامر نے آتے ہی وکٹ لی، پھر شاہین نے زبردست اسپیل کیا، وہ بھرپور انداز میں واپس آچکا ہے جب کہ کپتان نے وکٹوں کے پیچھے شاندار کیچز لیے، محمد حفیظ تجربہ کار بیٹسمین ہیں، پارٹ ٹائم بولر کو آتے ہی چھکے چوکے نہیں مارنا چاہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی شاندار کاکردگی پر وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی نئے گیند سے وکٹ لینے والا بولر ہے، اسے تسلسل سے کھلائیں، یہ پاکستان کا مستقبل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پاکستان کے چانسز ہیں، افغانستان اور بنگلادیش کو آسان نہ سمجھیں: وسیم اکرم” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing indeed Bangladesh is a good team indeed so Pakistan have to be careful