اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کے خلاف حکومتی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں سینئر جج جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید شریک ہوں گے۔پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس وقار احمد اور سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس احمد علی شیخ بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم بھی شریک ہوں گے۔اس سے قبل 14 جون کو ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے دوران صدارتی ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا تھا، عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا پر بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے، حکومتی ریفرنسز میں دونوں ججز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔اعلیٰ عدالت کے ججز کیخلاف حکومتی ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر وکلاء نے احتجاج اور بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر عدالت عظمیٰ میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments