لندن کے گریٹ اورمونڈ اسپتال میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سرجڑی دو بہنوں کو طویل کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کیا گیا جس کے بعد وہ اب تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں صفا اور مروہ کا لندن کے گریٹ اورمونڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا اور اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا۔2 سالہ صفا اور مروہ کے جڑے ہوئے سروں کو علیحدہ کرنے کے لیے 4 ماہ کے عرصے میں تین بڑے آپریشنز کیے گئے اور اس تمام عمل میں 100 اسٹاف ممبر شامل تھے۔سرجنز نے دونوں بہنوں کے جڑے ہوئے دماغ اور کھوپڑی کو علیحدہ کیا جس کے بعد انتہائی مہارت سے دونوں کے سروں کی سرجری کی۔صفا اور مروہ کا حتمی آپریشن فروری میں کیا گیا تھا جس کے بعد وہ لندن میں تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور آئندہ سال پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے اخراجات پاکستانی بزنس مین مرتضیٰ لاکھانی نے برداشت کیے۔صفا اور مروہ کے والد انتقال کرچکے ہیں، دونوں بچیوں کے کامیاب آپریشن پر ان کی والدہ زینب بی بی نے اسپتال اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے کرم سے وہ آج دونوں بچیوں کو علیحدہ علیحدہ پکڑنے کے قابل ہیں۔دونوں بچیوں کو صحت مند ہونے پر ان کی والدہ زینب بی بی اور دادا محمد سادات کے ساتھ یکم جولائی کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“لندن میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Alhumdolillah both of these kids got new life thanks to doctors thanks to Allah almighty indeed