سابق ایم کیوایم رہنما عمران فاروق کی بیوہ، بچے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

لندن: ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق کی بیوہ اور بچےکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایم کیو ایم کے سابق مرکزی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق اور ان کے 2 بیٹے عالی شان اور وجدان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور شمائلہ بے گھری کے خطرے سے بھی دوچار ہیں کیونکہ ان کے فلیٹ کے مالک نے انہیں فلیٹ خالی کرنے کے نوٹس دے رکھے ہیں۔شمائلہ فاروق نہ صرف شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ وہ کئی ماہ سے مکان تلاش کررہی ہیں اور کوئی انہیں مکان کرائے پر دینے کو تیار نہیں ہے۔شمائلہ فاروق نومبر 2016 میں جبڑا ٹوٹ جانے کے باعث اسپتال میں داخل رہنے کے بعد بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکی ہیں اور اب سہارے کے بغیر چل بھی نہیں سکتیں۔اس وقت وہ لندن کے پسماندہ علاقے میں ایک پیزا شاپ اور مکینک کی ورک شاپ کے اوپر ایک چھوٹے سے بوسیدہ فلیٹ میں مقیم ہیں جب کہ شمائلہ فاروق صحت کے مسائل کی وجہ سے تقریباً مفلوج ہوگئی ہیں۔

سابق ایم کیوایم رہنما عمران فاروق کی بیوہ، بچے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں