اسلام آباد: چین اور ترکی سمیت پانچ ممالک کے دفاعی اتاشیوں کی ٹیم نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔چین، برطانیہ، فرانس، روس اور جرمنی کے دفاع اتاشیوں نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور بھارت کی جانب سے کلسڑ بموں سے ہونے والی جانی ومالی نقصانات کا جائزہ لیا، دفاعی اتاشیوں کی ٹیم بھارتی شیلنگ سے متاثرہ علاقے میں گئی۔بھارت نے پوری لوئر نیلم ویلی کو نشانہ بنایا تھا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے، لیپا ویلی، ددیال، نوسیری، اٹھ مقام، شاہ کوٹ میں اب بھی سینکڑوں کلسٹر بم پڑے ہیں، بھارتی شیلنگ سے اٹھ مقام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تباہ ہو گیا تھا۔بھارت اپنی طرف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول پر نہیں جانے دیتا۔خیال رہے کہ بھارت رواں برس اب تک 1882 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جب کہ 2015 سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں 8873 رہیں جس سے 76 افراد شہید 348 زخمی ہو چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments