پنڈی اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں طغیانی

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا محمد تنویر کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث جڑواں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔تیز بارش کے باعث راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جہاں رات 12 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، عملے نے ساری رات کام کیا اور تقریباً 90 فیصد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کردی ہے۔نالہ لئی راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث طغیانی آگئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں