سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ’ریڈ ٹرینڈ‘ بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ٹرینڈ کیا ہے اور کیوں اتنی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے؟چند روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے یی نے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔بھارت نے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے قبل ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کر کے مقبوضہ وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور سینکڑوں حریت رہنماؤں کو گرفتار یا گھروں میں نظربند کر دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے وادی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھی گھروں پر نظر بند کر دیا۔بھارتی اقدامات کو پاکستان، چین اور ترکی نے یکسر مسترد کر دیا جب کہ اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک نے بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ’ریڈ ٹرینڈ‘ تیزی سے مقبول ہو گیا ہے اور کئی نامور شخصیات نے اپنے ٹوئٹر ڈسپلے تصاویر کو لال کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments