کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے اسپیل کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں پھر سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں پھر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں حالیہ طوفانی بارش کے اثرات اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تاحال صاف نہ ہونےکےسبب شہری اذیت سے دوچار ہیں۔اس کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، قلات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح صبح ہلکی بارش ہونے کے باعث موسم سہانا ہو گیا جس سے شہری لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments