بھارت کی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو چکے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ تھمایا۔اس موقع پر دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارتی افواج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔دفترخارجہ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے لہذا معاہدے کی خلاف ورزی اسٹریٹجک غلطی کا باعث بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں