مکران کوسٹل ہائی وے اور حب کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادار جانے والی کوچ حب کے نزدیک شتنگی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاعات ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پسنی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments